سعید جلیلی نے آج تہران میں اسلامی ریڈیو اورٹیلی ویژن کی یونین کےممبران کے چوتھے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ مغربی ذرائع ابلاغ اصل موضوعات کو چھپانے کے لئے جزوی، فرضی اور جھوٹے موضوعات تیار کرتے ہيں بنابریں عالم اسلام کے ذرائع ابلاغ کو اس چیز سے غافل نہیں رہنا چاہئے ۔سعید جلیلی نے کہا کہ ایران کی سینٹریفیوج مشینوں کی تیاریوں کا بہانہ بنا کر جومکمل طورپر آئی اے ای اے کی نگرانی میں تیار کی جارہی ہیں مغرب کے ذرائع ابلاغ ایران کے ایٹمی معاملے پرجو ہنگامہ آرائی کررہے ہيں وہ صرف ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کو روکنے لئے نہیں ہے بلکہ دیگراہم موضوعات سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے ہے ۔ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہا کہ ہم جلد ہی ایسی دستاویزات اورثبوت پیش کریں گے جن سے ثابت ہوجائےگا امریکہ نے افزودہ یورینیم کس طرح صہیونی حکومت کوفراہم کیا ہے ۔اسلامی ریڈیو اورٹیلی ویژن یونین کے ممبران کا چوتھا اجلاس ان دنوں تہران میں جاری ہے جس میں دنیا کے تیس ملکوں کے دانشور اورمفکرین شریک ہیں یہ یونین سن دوہزار سات میں قائم کي گئی تھی ۔ اس اجلاس کا نعرہ ہے جبکہ اس کا موضوع اسلامی ذرائع ابلاغ کے درمیان باہمی تعاون میں اضافے کے طریقوں کا جائزہ لینا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110